12 نومبر، 2017، 11:01 PM

ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں 2۔7 شدت کا زلزلہ

ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں 2۔7 شدت کا زلزلہ

عراق اور ایران کے مغربی صوبوں کرمانشاہ اور سلیمانیہ میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2۔7 ریکارڈ کی گئی ہے اس زلزلہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراق اور ایران کے مغربی صوبوں کرمانشاہ اور سلیمانیہ میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2۔7  ریکارڈ کی گئی ہے اس زلزلہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ کا مرکز عراق کے صوبہ سلیمانیہ کا شہر حلبچہ ہے اور زلزلہ کی گہرائی 11 میٹر زمین کے اندر بتائی جاتی ہے۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کردی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس زلزلہ میں اب تک متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے عراق اور ایران کے دارالحکومتوں بغداد اور تہران میں بھی محسوس کئے گئے۔

News ID 1876627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha